اسپیکر سندھ اسمبلی سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات،جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال

اسپیکر سندھ اسمبلی سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات،جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے یورپی یونین کے وفد نے بدھ کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

یورپین وفد کی قیادت مسٹر جیرون ویلمز (سربراہ برائے تعاون) نے کی۔وفد میں ڈاکٹر سیباسٹین لوریون (ٹیم لیڈر برائے گورننس و ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ) اور بریکھنا اجمل (پروگرام مینیجر برائے پارلیمنٹس و صنفی مساوات) شامل تھیں۔ملاقات کے دوران جاری مشترکہ منصوبوں خصوصاً ’’ مستحکم پارلیمان‘‘ پروگرام اور سندھ اسمبلی کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے یورپی یونین کے تعاون کو سراہا اور مستقبل کے اشتراک پر بھی گفتگو کی۔وفد نے \"ای-پارلیمنٹ\" منصوبے کا جائزہ بھی لیا، جس کے تحت یورپی یونین سندھ اسمبلی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرے گی تاکہ اسمبلی کے امور کو ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں