خضدار حملہ مودی و اسرائیلی بزدلانہ سوچ کا عکاس ، فیصل ندیم

خضدار حملہ مودی و اسرائیلی بزدلانہ سوچ کا عکاس ، فیصل ندیم

کراچی(آئی این پی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے خضدار میں دہشتگردوں کے حملے میں چار معصوم بچوں سمیت چھ افراد کے شہید ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔۔

 واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے ، جو پاکستان میں بدامنی اور خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کی ناکامی اور عالمی سطح پر اپنی جگ ہنسائی سے توجہ ہٹانے کے لیے اب معصوم و بے قصور بچوں کو نشانہ بنانے جیسے گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں