بھارت اپنی ناکامی کا بدلہ معصوم عوام سے لینا چاہتا ہے ،آفاق احمد
کراچی(این این آئی) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئر مین آفاق احمد نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر دہشت گردی کے حملے اور اس میں ہونے والی معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے۔۔
آفاق احمد نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی ہمارے عزم و حوصلے کوکمزور نہیں کرسکتی، بھارت جنگ میں اپنی ناکامی کا بدلہ معصوم عوام سے لینا چاہتا ہے جوجنگی اصولوں کے قطعی منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت حالیہ جنگ میں بدترین ناکامی کا بدلہ میدان جنگ میں لینے کے بجائے معصوم بچوں کی بس پر بزدلانہ حملے کرکے لینا چاہتا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب اس کی زبان میں دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔