سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی،4افراد زیر حراست

 سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی،4افراد زیر حراست

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )مورو میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والا شخص سول ہسپتال حیدرآباد میں جاں بحق ہوگیا ۔۔

جس کی لاش پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی جبکہ اس کے ساتھی جو لاش لینے آئے تھے انہوں نے اسپتال میں احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پولیس نے مشتعل افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے چار افراد کو حراست میں لے لیا ، ہنگامہ آرائی کے باعث ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی اور زیر علاج مریضوں او ران کے تیمارداروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں