حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکاندار گرفتار

 حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکاندار گرفتار

کراچی (آن لائن )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے صدر میں واقع موبائل مال میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرتے تھے ، ملزمان نان پی ٹی اے موبائل فون بیرون ملک سے اسمگلنگ کے ذریعے کراچی منگواتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں