شہری حقوق کیلئے جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی تک مارچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہ کرنے ۔۔
فنڈز کی عدم فراہمی اور اہل کراچی کے حق اور مسائل کے حل کیلئے جمعہ کو مسجد ِ خضراء تا سندھ اسمبلی بلڈنگ تک احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، ٹاؤن چیئرمینوں، یوسی چیئر مینوں، سٹی کونسل کے اراکین اور کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منعم ظفر نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے سامنے مطالبہ کیا کہ ٹاؤنز ویوسی کو ترقیاتی بجٹ جاری کیے جائیں، ٹاؤن کو 2ارب اور یوسی کو25لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں ،واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے ۔ عید کے بعد حقوق کراچی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بدین کو 20 نہیں 30 ارب روپے دیں لیکن کراچی کو اس کا جائز و قانونی حق کیوں نہیں دیا جاتا۔