ٹریلر کے نیچے سویا شخص ٹائرو ں تلے کچلا گیا

ٹریلر کے نیچے سویا شخص ٹائرو ں تلے کچلا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹریلر کے نیچے سویا ہوا شخص ٹریلر چلنے کے باعث ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 02 درویش کانٹے کے قریب ٹرالر کے نیچے سوتے ہوئے شخص پر ٹرالر چڑھ گیا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ثناء اللہ ولد امیر خان کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص ٹرالر کا ڈرائیور تھا اور کسی دوسرے ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ مذکورہ ٹرالر کے ڈرائیور نے ٹرالر چلا دیا جس کے باعث متوفی ٹرالر کے ٹائروں تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں