بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد

بینک فراڈ کیس میں عاطف خان  کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے ہائی پروفائل مقدمے میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

 استغاثہ کے مطابق عاطف خان اور ان کے دیگر ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر بینک کے ساتھ 53 کروڑ روپے کا بڑا فراڈ کیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عاطف خان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان کی رہائی سے شواہد پر اثر انداز ہونے کا خطرہ ہے ۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عاطف خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں