اقبال قاسم کی اہلیہ سپردخاک وفاقی وزیر اطلاعات کی شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ اور سوشل ورکر ثمینہ اقبال کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔مرحومہ کی نماز جنازہ سی ویو مسجد عثمان غنی میں ادا کی گئی،مرحومہ کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ثمینہ اقبال محب وطن پاکستانی ،مسلم لیگ (ن)کی ایک باوقار، نظریاتی اور متحرک کارکن تھیں۔ ثمینہ قاسم نے پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ثمینہ قاسم کا انتقال پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے ۔