چھالیہ سپلائی کرنے والا 4رکنی گینگ گرفتار

چھالیہ سپلائی کرنے والا  4رکنی گینگ گرفتار

کراچی(اے پی پی) تھانہ پاکستان بازار کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرنے والے 4 رکنی مبینہ گینگ کو گرفتار کرکے ۔۔

ان کے قبضے سے 4رکشے ، 97 بورے چھالیہ اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حکمت اﷲ ولد عبد الجبار، اسد ولد حاجی، محمد نعیم ولد ہارون اور ریحام ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔گرفتار ملزمان جھگی ہوٹل گلشن ضیا اور اطراف کے علاقوں میں رکشوں کے ذریعے چھالیہ سپلائی کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں