پی وی سی اے کا اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پی وی سی اے کا اقبال قاسم کی  اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے )نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی وی سی اے کے بانی ڈائریکٹراقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

پی وی سی اے کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پی وی سی اے پوری ٹیم کی جانب سے اقبال بھائی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے ، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقبال قاسم کی پاکستان کرکٹ اور پی وی سی اے کے لیے خدمات قابلِ ستائش ہیں اور پوری کرکٹ برادری اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں