ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی عدالتی فیصلے سے مشروط

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی عدالتی فیصلے سے مشروط

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پروفیسر ڈاکٹر ارم لغاری کی ترقی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ جناح اسپتال انتظامیہ نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر ارم لغاری بیک وقت دو مختلف سرکاری اداروں سے تنخواہیں وصول کرتی رہی ہیں۔ وہ جناح اسپتال کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت سندھ میں بھی ملازم تھیں۔ ڈاکٹر ارم نے 2008 سے محکمہ صحت اور جناح اسپتال دونوں سے تنخواہیں وصول کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں