کمال اظفر کے انتقال پر عدالتی امور معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق گورنر سندھ و سینئر قانون دان کمال اظفر کے انتقال پر عدالتی امور معطل کردیئے ۔
قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں 11 بجے کے بعد تمام بینچز کے عدالتی امور معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔عدالتی احکامات کے مطابق وقفے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں معمول کی کارروائی روک دی گئی ۔ تمام ججز نے کیسز کی سماعت اپنے متعلقہ چیمبر میں کی۔