آفاق احمد ودیگر پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

آفاق احمد ودیگر پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیزی اور ٹرک جلانے کے مقدمہ میں آفاق احمد و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 31مئی تاریخ مقرر کردی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر آفاق احمد سمیت 12 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس فائل پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آفاق احمد و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 31 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں