ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل گیا

ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ، دس ریسکیو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع مرتضیٰ چورنگی سیکٹر اڑتالیس سی کے قریب واقعہ ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ ٹیمیں موقع پر پہنچیں ،ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے آپریشن میں کے ایم سی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر چار گاڑیوں نے حصہ لیا ، فائر افسر ظفر احمد ہے مطابق فیکٹری کی چھت پر لگی سولر پلیٹوں کو ہٹا کر ریسکیو آپریشن کیا گیا کیونکہ آگ دوسری منزل پر لگی تھی اور فیکٹری میں نیچے سے جانے کا راستہ بند ہوگیا تھا فائر بریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل2 کے رضاکاروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔حادثے میں فیکٹری کے تین ملازمین اور دو ریسکیو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے زخمی ہوئے ، جن کی شناخت بلال، دلاور اور رشید ، افروز کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا، دھاگہ و دیگر سامان جل گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں