شکارپور:پاور جنریٹر ز چلانے کیلئے گیس کی چوری پکڑی گئی

شکارپور:پاور جنریٹر ز چلانے کیلئے گیس کی چوری پکڑی گئی

شکارپور (پ ر )سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس چوری کے خلاف مہم میں تیزی لائی گئی ہے ، جس کا مقصد معاشرے سے اس لعنت کا خاتمہ ہے ۔

 حال ہی میں لاڑکانہ ریجن کے علاقے شکارپور میں CGTO اور ڈسٹری بیوشن ٹیموں نے مشترکہ انفارمیشن بیس کارروائی کی، جس میں ایس پی شکارپور اور مقامی پولیس کا بھی تعاون حاصل رہا۔کارروائی کے دوران احسن شاہ ولد مہدی شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جو کمپنی کی سروس لائن سے براہ راست گیس چوری کرکے تین پاور جنریٹرز چلا رہا تھا۔ وہ ان جنریٹرز کے ذریعے چوری بازار ڈوڈائی روڈ کے گھروں اور دکانوں کو بجلی فراہم کرتا اور ہر کنکشن سے ماہانہ تین ہزار روپے وصول کرتا تھا۔کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے ، جبکہ ملزم کے خلاف گیس تھفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گیس چوری کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں