نادیہ حسین ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ حسین سمیت دیگر کی درخواست ضمانت وکیل صفائی کی طبیعت کی خرابی کے باعث ملتوی سماعت کے دوران شدید گرمی کے باعث ملزم امتیاز چنہ کے وکیل ایڈووکیٹ فیض درانی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔
ساتھی وکلاء نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے داخل کرلیا گیا ہے ۔عدالت نے صورتحال کے پیشِ نظر سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ 31 مئی مقرر کردی ہے جس میں وکیل صفائی کی جانب سے دلائل کا سلسلہ جاری رہے گا۔