واٹر ہائیڈرنٹس کے تمام نوزلز کی نگرانی ہوگی،میئر

واٹر ہائیڈرنٹس کے تمام نوزلز کی نگرانی ہوگی،میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین نے اظہار خیال کیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گے ، شہر میں فراہمی آب کے مسائل حل کرنے کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، واٹر ہائیڈرنٹس کے تمام نوزلز کی نگرانی ہوگی اور افسران سے تحریری حلف نامہ لیا جائے گا، انہوں نے ہائیڈرنٹس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت سے 12 ارب روپے دلوائے ، اس رقم سے حب کینال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ لیاری اور صدر ٹاؤن کے پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرانے کے لئے فنڈز منظور کروالئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نجمی عالم نے واٹرکارپوریشن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ادارے کو تین زونز میں تقسیم کرنے اور متعلقہ افسران تعینات کرنے کی تجویز دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں