ساتذہ پر تشدد کے تین ملزمان کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمشید کوارٹر کے نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد سے متعلق مقدمہ میں تین ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں البدر اسکول میں اساتذہ پر تشدد سے متعلق مقدمہ میں تین ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ پولیس اہلکار ہے ، ملزم مبینہ طور پر اسلحے کے دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔