شاہ فیصل کالونی میں چوری ہونے والی بکری برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں چوری ہونے والی بکری برآمد، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز چوری ہونے والی بکری کو پولیس اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ کوششوں سے برآمد کر لیا۔
واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو بکری چوری کرتے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے ایک گھر کے باہر بندھی بکری کو چوری کیا تھا۔ واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد اور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی۔کچھ ہی دیر میں ملزم کو شناخت کر کے پکڑ لیا اور چوری شدہ بکری برآمد کر لی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بکری کے مالک سے معافی طلب کی۔متاثرہ شہری نے ملزم کو معاف کر دیا۔