بینک فراڈ کیس،نادیہ حسین ودیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ نادیہ حسین، امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
ملزمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 2 جون کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ نادیہ حسین، امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر شریک ملزم امتیاز چنہ کے وکیل عدالت میں پیش نا ہوئے ، مذکورہ وکیل کی گذشتہ سماعت پر شدید گرمی سے طبیعت خراب ہوگئی تھی، اداکارہ نادیہ حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔