ارشد خان کی والدہ کے انتقال پر پی وی سی اے کا اظہارِ تعزیت
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے )نے نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور گہرے غم کا اظہارکیا ہے۔
چیئرمین فواد اعجاز خان اور ایسوسی ایشن کے تمام اراکین نے ارشد خان اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔