پہاڑی سے نیم برہنہ حالت میں ملنے والی لاش کی شناخت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں پہاڑی سے نیم برہنہ حالت میں ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے جو منگل کو اپنی نانی کے گھر جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ پہنچ سکا۔اہل خانہ کے بیان کے مطابق یوسف کی گمشدگی پر اسی روز پولیس کو اطلاع دی گئی اور مدینہ کالونی تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش اور کوششوں کے باوجود یوسف کا کوئی سراغ نہیں ملا۔دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ رئیس گوٹھ کی پہاڑی کے قریب ایک نیم برہنہ لاش پڑی ہوئی ہے ۔