ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی گئی

ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے قتل، اقدام قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمہ میں ملزم آفتاب احمد کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹادی۔

 سندھ ہائیکورٹ میں قتل، اقدام قتل اور املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمہ میں ملزم آفتاب احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ملزم آفتاب اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ جسٹس عمر سیال نے پولیس افسر سے استفسار کیا کہ آپ کا تعلق کس فورس سے ہے ؟ پولیس افسر نے بتایا کہ میرا تعلق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایس ایس یو کیا کام کرتی ہے ؟ پولیس افسر نے بتایا کہ ایس ایس یو کا کام اہم شخصیات اور مقامات کی سکیورٹی فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں