سات ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

سات ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صدر موبائل مارکیٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔۔۔

 جہاں عدالت نے سات گرفتار ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری اور آٹھ دیگر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو فی کس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ وکیلِ صفائی اسامہ گجر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں، ان کی گرفتاری جائے وقوع سے نہیں ہوئی، ان کے قبضے سے کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی اور ان کے خلاف الزامات صرف عمودی نوعیت کے ہیں۔ کال ڈیٹا ریکارڈ کو حتمی ثبوت کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں