فوڈ ڈلیوری والے کواٹھک بیٹھک کراکے قتل کیا گیا،4افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حسین آباد میں فوڈ ڈلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث گرفتار ملزمان کے دوست ملزم دلاور کی گولی کا شکار بنا۔، حارث فوڈ ڈلیوری دینے آیا تھا، دلاور نے اسلحہ کے زور پر ہراساں کیا۔