بجلی،پانی نہ ملا تو عوام کا سڑکوں پر آنا فطری ہے ، آفاق احمد
کراچی(این این آئی)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ ہائیڈرنٹس بند نا ہوئے۔۔۔
عوام کو پانی نا ملا اور بلا تعطل بجلی نا ملی اور اضافی بلنگ بند نہ کی تو عوام کا سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہوگااوراسے روکناکسی کے بس میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پانی چوری کرکے عوام کو ہی دھڑلے سے بیچا جارہا ہے ،بجلی کی فراہمی کے بغیراضافی بلوں نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے ناانصافیوں پر اٹھنے والی ہر آواز کو ملک دشمنی کہ دینا پرانی روایت ہے جسے اب ہمیشہ کیلئے دفن کردینا چاہیے ،پاکستان کا ہر شہری اس ملک سے محبت کر تا ہے ۔ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے ہر شہری کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی میں ہے ، مہاجر قومی موومنٹ عوام کے جائز حقوق کے حصول اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔