بدترین لوڈشیڈنگ، ملیر آئی بی سی پر دھرنے کا 11واں روز

بدترین لوڈشیڈنگ، ملیر آئی بی سی پر دھرنے کا 11واں روز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت ملیر و شاہ فیصل کالونی میں بجلی کی 18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، بجلی کا بل ادا کرنے والوں کی بھی بجلی منقطع کرنے اور ریکوری ٹیموں کے ذریعے۔۔۔

 مکینوں کو ہراساں کرنے کے خلاف آئی بی سی ملیرو شاہ فیصل کے باہر احتجاجی دھرنا 11ویں روز بھی جاری رہا، دھرنے میں علاقے کے مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے اور بدترین لوڈشیڈنگ و اووربلنگ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے ، کراچی کو نیشنل گرڈ سے سستی بجلی فراہم کی جائے ۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے کہ مائیں،بہنیں سڑک پر بیٹھ کر احتجاج اور بجلی کا مطالبہ کر رہی ہیں، عوام بجلی کے بل جمع کرواتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو بجلی نہیں دی جاتی،جو حکومت عوام کو ان کا حق نہ دے سکے اسے حکومت کرنے کا بھی کوئی اختیار نہیں ۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی علاقہ گلزارِ ہجری کے زیراہتمام بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف آئی بی سی جوہر مدراس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں