ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے اڈے مسما ر

 ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے اڈے مسما ر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کے ریڑھی گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے تمام منشیات کے اڈے مسما رکر دیے اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کی آماجگاہوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا۔

آپریشن میں ضلع ملیر پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور متعدد منشیات کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔منشیات فروشوں کے خلاف ضلع ملیر پولیس سخت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ منشیات کے عادی کئی افراد کو ایس ایچ او عدیل شاہ کی نگرانی میں ایدھی کے بحالی مرکز بھی منتقل کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں