لائیواسٹائل میڈیسن کو اپنانا ضروری،پروفیسرڈاکٹر جہاں آرا

لائیواسٹائل میڈیسن کو اپنانا ضروری،پروفیسرڈاکٹر جہاں آرا

کراچی(سٹی ڈیسک)بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی (بی یو ایچ ایس سی کے )نے لائف اسٹائل میڈیسن پیرا ڈائم شفٹ کے موضوع پر ساتویں انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی ۔

جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے مختلف پیشہ ور افراد، ماہرینِ تعلیم ، طلباء اور محققین نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی ہیلٹھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جہاں آرا حسن تھیں۔استقبالیہ خطاب میں ڈائریکٹر جنرل بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر)اطہر مختارنے کہا کہ ہم اس بات پر بہت خوش ہیں کہ آج اس تقریب میں ممتاز ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاکہ لائیو اسٹائل میڈیسن کے گہرے اثرات پر بات کی جا سکے ۔پروفیسر ڈاکٹر جہاں آرا حسن نے کہا کہ لائیو سٹائل میڈیسن کو بنیادی ستون کے طور پر اپنانا نہایت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں