سرجانی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔۔۔
گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا ، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی چھری اپنے قبضے میں لیکر ماں اور بیٹے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جبکہ شدید زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال سے بعدازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کو 35 سالہ ثنا اور بیٹے کو 10 سالہ محمد علی کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ شدید زخمی کی شناخت 42 سالہ فیصل ولد صغیر الدین کے نام سے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے قوعہ سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں ، ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق قوی امکان ہے کہ ثنا کے مضروب شوہر نے مبینہ طور پر قتل کیا۔