عیدالاضحیٰ انا بھی قربان کردینے کا سبق دیتی ہے ،کاشف شیخ

عیدالاضحیٰ انا بھی قربان کردینے کا سبق دیتی ہے ،کاشف شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ سنت ابراہیمی ہمیں پیاری سے پیاری چیز رب کی رضا کی خاطر قربان کردینے بلکہ احکامات الٰہی کے پیش نظر اپنی تمام تر خواہشات اور ۔۔

انا کو بھی قربان کردینے کا سبق دیتی ہے ۔ عید الاضحیٰ پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ یہ عید ایسی موقع پر آرہی ہے جب کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکی صدر ٹرمپ کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے 610 دنوں میں پچیس ہزار معصوم بچوں سمیت 55ہزار انسانوں کو فلسطین میں شہید کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں ٹن بارود کی بارش کرکے چھوٹے ٹکڑے غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنادیا گیا ہے ۔ عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی ذات، خواہشات اور مفادات کی قربانی دینے کا پیغام بھی دیتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں