عید الاضحیٰ کیلئے سکیورٹی انتظامات، مجموعی طور پر 15743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

 عید الاضحیٰ  کیلئے سکیورٹی انتظامات، مجموعی طور پر 15743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور۔۔

 عید گاہوں کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت شہر بھر میں مجموعی طور پر 15743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔عید نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4,091 اہلکار، ساؤتھ زون میں 4,187 اہلکار اور ویسٹ زون میں 3,484 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔شہر بھر میں قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس اور حساس مقامات پر 3,981 افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔سکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں 5,105 پکٹس، 590 پولیس موبائلز اور 1,340 موٹر سائیکلیں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گی تاکہ گشت اور رسپانس کے عمل کو موثر بنایا جا سکے ۔شہر میں موجود تمام بازاروں، شاپنگ سینٹرز، مارکیٹس اور پر ہجوم مقامات پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے ۔کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں۔پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں۔تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں