عیدالاضحی کے تینوں دن گورنر ہاؤس میں امید کی گھنٹی بجتی رہی
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے شروع کیے گئے عوامی خدمت کے منفرد منصوبے گورنر انیشیٹو کے ۔۔۔
تحت قائم ’’امید کی گھنٹی‘‘نے عید الاضحی کے مقدس ایام میں بھی عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا۔عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں سرکاری دفاتر بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کی متعلقہ اداروں کی رسائی محدود تھی اور اکثر شہری اپنی شکایات لے کر کسی فورم تک نہیں پہنچ سکتے تھے ، ایسے میں گورنر ہاؤس وہ واحد ادارہ ثابت ہوا جہاں نہ صرف عوام کی آواز سنی گئی بلکہ فوری اقدامات بھی عمل میں لائے گئے ۔عید کی تعطیلات کے دوران گورنر ہاؤس کا مخصوص عملہ ہمہ وقت متحرک رہا۔ سینکڑوں شہریوں نے \"امید کی گھنٹی\" کے ذریعے اپنے مسائل اور شکایات درج کروائیں، جن میں پانی، بجلی، صحت، صفائی، سکیورٹی، اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل شامل تھے ۔ گورنر ہاؤس کے عملہ نے فوری طور پر متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے متعدد مسائل کا موقع پر ہی ازالہ ممکن بنایا۔