عید پر بھی عوام بجلی و پانی کے بحران کا شکار رہے ،منعم ظفر

عید پر بھی عوام بجلی و پانی کے بحران کا شکار رہے ،منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ و شدید گرمی میں بھی عوام بجلی و پانی کے بحران کا شکار رہے۔۔

 ، کے الیکٹرک نے عید الاضحی پربھی شدید گرمی و حبس کے موسم میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کر کے شہریوں کو شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار کیا، وفاقی و صوبائی حکومتوں کا کام صرف کے الیکٹرک کو نوازنا اور سہولتیں پہنچانا رہ گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت مختلف اضلاع میں اجتماعی قربانی کے مراکز کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی طرح واٹر کارپوریشن نے بھی ایک مافیا کی صورت اختیار کرلی ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کے عوام کو پانی میسر نہیں، قابض میئر جوواٹر بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں کی ذمہ داری بنتی ہے پانی کی فراہمی ممکن بنائیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس شہر میں 9ٹاؤنز کی ذمہ داری ہے ، جن میں صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بہترین نظام بنایا گیا،شہر بھر میں 200سے زائد اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کیے گئے جہاں الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کی گئی اور ہزاروں رضا کاروں نے خدمات انجام دیں،گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ کھالیں دینے پرہم اہل کراچی کو مبارکباد پیش اور اظہار تشکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے ایک بار پھر الخدمت پر اعتماد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں