محراب پور :حجام کی ناراض دوست کو گولی مار کر خودکشی

 محراب پور :حجام کی ناراض دوست کو گولی مار کر خودکشی

محراب پور ،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا ) بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی لنک روڈ پر واقع گاؤں پیر ماہی کے قریب 11 سالہ انصار کلہوڑو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

ہالانی کے گاؤں پیر وتو کے قریب بھی نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں مٹھیانی شہر میں غربت و گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ نوجوان رضوان علی سومرو نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ علاوہ ازیں اکری تھانے کی حدود میں گہرے دوستوں کے درمیان پیش آنے والا دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب حجام قدیر لوچی نے اپنے ناراض دوست ارجن ماڑیچو کو گولی مار کر قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی، تاہم مقتول ارجن کے والد اور قدیر کے بھائی نے واقعے کو دوہرے قتل قرار دیتے ہوئے تیسرے فریق کے کردار پر شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لاڑکانہ کے تھانہ دڑی کی حدود میں مراد واہن کے علاقے سے 30 سالہ نشے کے عادی نوجوان سُدھیر کھوکھر کی لاش برآمد ہوئی۔ ٹراما سینٹر لاڑکانہ میں بھی ایک نامعلوم زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ حب میں شاہ نورانی روڈ پر ویرا حب ہوٹل کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 22 سالہ عبید ولد عبدالمجید اور 20 سالہ شہزاد ولد اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ نعشوں کو سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں