بجٹ پھر عوام کیلئے مشکلات لا رہا ،ثروت اعجاز

بجٹ پھر عوام کیلئے مشکلات لا رہا ،ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجٹ پھر عوام کیلئے مشکلات لا رہا ہے ، عوام کو کسی طرح کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔۔

بجٹ میں سابقہ ادوار کی طرح اس بار بھی الفاظوں کی ہیرا پھیری کی گئی ہے ۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر تنخواہ دار طبقے پر شب خون مارا ہے ۔اس بجٹ میں دو طبقے نظر آرہے ہیں۔ایک تو اشرافیہ نظر آیا جس کے 500 پرسنٹ مراتوں میں اضافہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا جو آج تک دنیا کی تاریخ میں نہیں سنا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں