انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار

 انتہائی مطلوب ملزمان  کی ایک اور بک تیار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار کر لی۔

پولیس حکام کے مطابق گرے بک ایڈیشن 2 میں 81 ملزمان کی تفصیلات درج ہیں یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔حکام نے بتایا کہ گرے بک ایڈیشن 2جلد تمام افسران کو ارسال کر دی جائے گی، گرے بک 2 سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد مل سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گرے بک کی تیاری کیلئے آئی جی نے سی ٹی ڈی کو احکامات دئیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں