والد کی شفقت بچوں کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ، گورنر سندھ

والد کی شفقت بچوں کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ والد کی شفقت بچوں کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ والد کا کردار ایک بہتر خاندان کی بنیاد اور معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے ۔ ہمیں والدین کی دعاؤں، تربیت اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے ۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ والدین کا احترام صرف اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک اہم فریضہ بھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں