جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کا جلسہ دستار فضیلت

جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کا جلسہ دستار فضیلت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی کے 10ویں عرس اور گوجرانوالہ کی۔۔

 قدیمی درسگاہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے 73ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت کی تقریبات زیر نگرانی مولانا صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی اور مولانا صاحبزادہ محمد رئو ف رضوی اختتام پذیر ہوگئیں۔عرس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔شیخ الحدیث مفتی محمد ابراہیم قادری سکھر،مفتی احناف UAE علامہ محمد عباس رضوی،شیخ الحدیث مولانا غلام رسول قاسمی،علامہ محمد قاسم الحیدری کوٹلی آزاد کشمیر،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی،پیر محمد اجمل رضا قادری،مولانا محمد خالد حسن مجددی،مفتی محمد شعبان قادری،مولانا محمد اکبر نقشبندی،مولانا ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق الازھری،مولانا محمد حسن رضا نقشبندی اور دیگر علما و مشائخ نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے فضلاء اندرون ملک و بیرون ممالک میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔اختتام صلوۃ و سلام اور دعائے خیر پر ہوا۔مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی اور فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی،دعا کے وقت بڑے رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں