پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بم،کاشف شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے ٹیکسوں سے بھرا عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کے۔۔۔
بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کا بم قرار دیا ہے اور عوامی مفاد میں اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو لے گی، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے کا دعویٰ کرنے والے دھوکہ باز حکمران اب پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ پہلے ہی حکومت فی لٹرتیل پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔