مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

مومن ثاقب کانز لائنز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

کراچی(سٹی ڈیسک) ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کری ایٹرمومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے ۔

 وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کری ایٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کی باعث، مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں