جدید سائنسی انداز میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیا،علامہ شہنشاہ نقوی

جدید سائنسی انداز میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیا،علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی(آئی این پی )شیعہ علما کونسل نے کراچی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جہادِ فی سبیل اللہ کتابوں سے نکالا جا رہا ہے ، جہاد اللہ کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاد مضبوط عمل ہے جو نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی یاد تازہ کرتا ہے ۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ جدید سائنسی انداز میں ایران نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، ایران امریکا کی شکست کا اعلان کر چکا ہے ، 40 سال پہلے ایران نے امریکی سفارت خانہ بند کر کے اسے شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں