شہدادپور:مسلح ملزم دکاندار کو گولیاں مار کر فرار
شہدادپور، روہڑی (نمائندگان دنیا) شہداد پور کے علاقے ہالا چوک پر نامعلوم مسلح ملزم سینیٹری دکان پر دکاندار کو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔
زخمی علی حیدر ولد محمد اسلم مغل کو 5 گولیاں لگیں، جسے تشویشناک حالت میں پہلے سمس اسپتال شہداد پور بعدا زاں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے کیونکہ کہ حملہ آور نے دکان پر آنے کے بعد پہلے حیدر کا معلوم کیا اور اس کے بعد گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ادھر روہڑی میں 41 سالہ محمد نواز نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی ، جسے پاکستان نیوی کی ٹیم نے ڈوبنے بچا کر روہڑی پولیس کے حوالے کردیا۔