ایئر پورٹ حملہ کیس،حتمی چالان اور فارنزک رپورٹ پیش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران سرکاری وکیل نے کیس کا حتمی چالان اور فارنزک رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
عدالت نے رپورٹ اور چالان کی نقول درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ عدالت میں حتمی چالان اور فارنزک رپورٹ پہلے ہی جمع کروائی جا چکی ہے ۔ پولیس کے مطابق اکتوبر 2024 میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے خود کش حملہ کیا گیا تھا، جس میں ملزمہ گل نساء اور جاوید کو حملہ آور کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔