سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور دیگر کو نوٹس

سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے دوران کرمنل ریکارڈ کی بنیاد پر امیدواروں کو آفر آرڈر جاری نہ کرنے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے۔۔۔

 سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور 12 اگست تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے ۔ ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے سات امیدواروں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے کے لیے تحریری و جسمانی امتحانات کامیابی سے پاس کر لیے تھے ۔ درخواست گزاروں کے خلاف ماضی میں کچھ مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں وہ باعزت بری ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود محض کرمنل ریکارڈ کی بنیاد پر انہیں ملازمت کے آفر آرڈرز جاری نہیں کیے جا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں