لڑکی کی جھلس کر ہلاکت کیس میں والد،سوتیلی ماں اوربھائی بری

 لڑکی کی جھلس کر ہلاکت کیس میں والد،سوتیلی ماں اوربھائی بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے گلستانِ جوہر کی رہائشی لڑکی کے جھلس کر جاں بحق ہونے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی کے والد، سوتیلی ماں اور بھائی کو بری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مقدمے میں ملزمان کے خلاف براہ راست شواہد موجود نہیں اور نہ ہی استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے گواہان واقعے کے عینی شاہد تھے ۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ایک گواہ  کا بیان دوسرے فرد کی معلومات پر مبنی ہے جسے قانونِ شہادت میں معتبر نہیں سمجھا جاتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں