برطانیہ میں مقیم سلمی انور پاکستان میں وراثت سے محروم
کراچی(سٹی ڈیسک)برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی سلمی انور پاکستان میں وراثت سے محروم۔ سلمیٰ انور تین سال سے اپنے حق وراثت کے لئے قانونی جنگ لڑرہی ہیں۔
اس حوالے سے 2022 میں مقدمہ نمبر 181866422 دائرہوا اور واضح شواہد ، مستند دستاویزات اور 2024 میں حتمی دلائل مکمل ہونے کے باوجود جہلم کی عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں دیاجس کی وجہ سے مخالف پارٹی کو فائدہ ہورہا ہے ۔سلمی انور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی سیل نے ایسی معاونت فراہم نہیں کی جس کی جانی چاہیے تھی۔ 10 مارچ 2025 کو سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں ایک درخواست جمع کرائی گئی لیکن آج تک اس کا بھی جواب نہیں دیاگیا۔انہوں نے چیف جسٹس ودیگر سے اپیل کی کہ فیصلہ میرٹ پر دیاجائے ۔