کیش وین لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار،34لاکھ برآمد

کیش وین لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار،34لاکھ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی گودام چورنگی پربینک کی کیش وین سے 97 لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار، 34 لاکھ سے زائد رقم برآمدکرلی گئی ۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی میں تین روز قبل کیش وین پر فائرنگ اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ملزمان کی شناخت علی بخش اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے ، جنہوں نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی سے بینک سے رقم لیجانے والی کیش وین سے 97 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی اس دوران ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری کی گاڑی بھی چھین کر لے گئے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 34 لاکھ 78 ہزار روپے نقدی، ایک گاڑی، تین پستول جن میں سکیورٹی سپر وائزر سے چھینا گیا اسلحہ بھی شامل ہے ، اور 12 اسمارٹ فونز برآمد کر لیے ہیں۔ واردات کے دوران کی گئی فائرنگ سے دو سکیورٹی گارڈز سدھیر اور محمد خالق زخمی ہوئے تھے ، جبکہ فرار کے دوران ملزمان نے ایک شہری سے گاڑی بھی چھین لی تھی۔ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یہ واردات دیدار علی جاگیرانی، شوکت علی کے ساتھ مل کر کی جبکہ ملزمان کا گروہ آٹھ سے دس افراد پر مشتمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں