نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق آزادی کی تقریبات کا اعلان

نیا ناظم آباد میں جشن معرکہ حق آزادی کی تقریبات کا اعلان

کراچی(سٹی ڈیسک)کر اچی کی شاندار ہا ؤسنگ کمیونٹی،نیا ناظم آباد پھر پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے تیار ہے ۔

وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے یہاں 5 اگست سے 14 اگست تک مختلف تقریبا ت اور پروگرام ہوں گے ۔یہ تقریبات کرکٹ،ٹینس،فٹ بال، فٹ سال اور تیراکی سمیت کئی پر جوش ا سپورٹنگ ٹورنامنٹس کے ساتھ شروع ہوں گی،اس انٹرٹینمنٹ میں موسیقی کا ایک پر جوش کنسرٹ،جس میں مقبول مقامی فنکار حصہ لیں گے زبردست انعامات کے ساتھ تفریح سے بھر پور فیملی گیمز اور گرینڈ فنالے کے طور پر آتش بازی کا قابل دید مظاہرہ شامل ہے ۔نیا ناظم آباد کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا کہ ہمیں ان سالانہ تقریبات کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور ہم اپنے رہائشیوں اور وسیع تر کمیونٹی کے ساتھ یہ تقریبات مناتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں